یورپ کی سلامتی ایران کی مرہوں منت : بہرام قاسمی
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ یورپی حکومتوں اور ان کی سیکورٹی سروسز بخوبی جانتے ہیں کہ یورپ کی آج سکیورٹی و سلامتی دہشتگردی کے خلاف جدوجہد میں ایرانی کوششوں کا نتیجہ ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی کا کہنا تھا کہ ہمیں معلوم ہے کہ فرانس اور دوسرے یورپی ممالک میں دہشت گرد گروہوں کے دہشتگردانہ اقدامات سے تشدد اور بدامنی میں اضافہ ہوا ہے۔
بہرام قاسمی نے کہا کہ خطے میں دہشتگردی کے خلاف ایران کی سنجیدہ کارروائی شام میں دہشتگردوں کی شکست کا باعث بنی تاہم خطے میں دہشتگردون کی باقیات کے خاتمے کیلئے باہمی تعاون کی ضرورت ہے۔
انہوں نےکہا کہ یورپی ممالک جان لیں کہ یورپ میں دہشتگرد گروپوں کا پھیلاو ان کی کارکردگی کا نتیجہ ہے کیونکہ ان ممالک نے ہمیشہ ہتھیار اور مالی لحاظ سے دہشتگرد گروپوں کی حمایت کی ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران تمام دہشتگرد گروپوں کی مذمت کرتا ہے تاہم یورپی ممالک دہشتگردی کے حوالے سے دوہری پالیسی پر عمل کر رہے ہیں۔