ایران: امریکہ کے ساتھ مذاکرات صرف ایٹمی موضوع پر ہوں گے
مصر میں ایران کے مفادات کے تحفظ کے دفتر کے سربراہ مجتبی فردوسی پور نے زور دیکر کہا ہے کہ عمان میں ہونے والے مذاکرات کا موضوع صرف اور صرف ایٹمی معاملہ ہے۔
سحرنیوز/ایران: الحدث نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے مجتبی فردوسی پور نے کہا کہ ایران کے وزیر خارجہ اور اعلی قومی سلامتی کونسل نے بارہا اعلان کیا ہے کہ عمان میں ہونے والے مذاکرات کی میز پر صرف ایران کے ایٹمی موضوع کی فائل رکھی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان مذاکرات سے جو نتیجہ حاصل ہوگا اسی کو [اگلے دور کی] بنیاد سمجھا جائے گا۔ مصر میں ایران کے مفادات کے تحفظ کے دفتر کے سربراہ نے کہا کہ البتہ ایٹمی موضوع کے ذیل میں مختلف تجاویز اور موضوعات پر بات چیت ہوسکتی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل اعلی دفاعی کونسل کے سیکریٹری ایڈمیرل علی شمخانی نے بھی کہا تھا کہ ایران نے محض واشنگٹن سے مذاکرات پر مبنی اپنی تیاری کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ یورپ نے ثابت کردیا ہے کہ اس میں کسی چیز کی صلاحیت اور اہلیت پائی نہیں جاتی۔ شمخانی نے کہا تھا کہ مذاکرات کی شرط یہ تھی کہ ایٹمی موضوع تک محدود رہے اور فریق مقابل نے بھی اس کا اعلان کردیا ہے۔