Feb ۰۶, ۲۰۲۶ ۱۰:۰۴ Asia/Tehran
  • پاکستان: صوبۂ خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 24 خوارج ہلاک

سیکیورٹی فورسز کے ساتھ 2 الگ الگ جھڑپوں کے دوران 24 خوارج مارے گئے۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستان کی مسلح افواج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 4 اور 5 فروری کو خیبرپختونخوا میں 2 الگ جھڑپیں ہوئیں، ضلع اورکزئی میں خفیہ اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اورکزئی میں آپریشن کے دوران خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے میں 14 خوارج ہلاک کر دیے گئے۔
علاوہ ازیں ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر ایک اور آپریشن کیا، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں مزید 10 خوارج ہلاک کر دیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق خوارج کے خلاف سرچ آپریشن بھی کیا گیا، ان کلیئرنس آپریشنز کا مقصد باقی دہشت گرد عناصر کا مکمل خاتمہ ہے۔ 

ٹیگس