ہندوستانی وزیراعظم کی ترنمول کانگریس پر تنقید
Feb ۰۶, ۲۰۲۶ ۱۱:۲۶ Asia/Tehran
ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی نے ترنمول کانگریس پر تنقید کی ہے-
سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی نے الیکشن کمیشن کی ووٹر لسٹ کے خصوصی جامع ثانی (ایس آئی آر) پروگرام اور حکومت کی معاشی اصلاحات سمیت ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدوں کی مخالفت پر جمعرات کو راجیہ سبھا میں کانگریس اور ترنمول کانگریس کی سوچ اور سیاست پر شدید تنقید کی۔ انہوں نے اپوزیشن کے بائیکاٹ کے درمیان صدر جمہوریہ کے خطاب پر شکریہ کی تحریک کا جواب دیتے ہوئے ایس آئی آر کی مخالفت پر ترنمول کانگریس کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا-