ایران نے کی لاہورمیں دہشت گردانہ حملے کی مذمت
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i348831-ایران_نے_کی_لاہورمیں_دہشت_گردانہ_حملے_کی_مذمت
ایران نے پاکستان اور افغانستان میں دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۰۹, ۲۰۱۹ ۰۶:۰۴ Asia/Tehran
  • ایران نے کی لاہورمیں دہشت گردانہ حملے کی مذمت

ایران نے پاکستان اور افغانستان میں دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے پاکستان کے شہرلاہور میں داتا دربار کے قریب اور اسی طرح افغانستان کے دارالحکومت کابل میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کی۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پاکستان اور افغان حکومتوں اور عوام بالخصوص جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔

واضح رہے کہ کل بدھ کے روز پاکستان کے شہر لاہور میں داتا دربار کے قریب ایک دہشت گردانہ خود کش حملے کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 25 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

اس کے علاوہ افغان دارالحکومت کابل میں "کاونٹر پارٹ" انسٹی ٹیوٹ پر مسلح حملے کے نتیجے میں 2 افراد بشمول ایک فوجی اور ایک افغان شہری زخمی ہوئے تھے۔