ایرانی قوم کی استقامت کے سامنے امریکیوں کی بے بسی
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i352758-ایرانی_قوم_کی_استقامت_کے_سامنے_امریکیوں_کی_بے_بسی
ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایرانی قوم کے دشمن گذشتہ سال ایران کی خود مختاری کے ختم ہو جانے کا دعوی کر رہے تھے مگر آج وہ ایرانی قوم کے سامنے بے بس نظر آ رہے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۰۱, ۲۰۱۹ ۱۴:۰۱ Asia/Tehran
  • ایرانی قوم کی استقامت کے سامنے امریکیوں کی بے بسی

ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایرانی قوم کے دشمن گذشتہ سال ایران کی خود مختاری کے ختم ہو جانے کا دعوی کر رہے تھے مگر آج وہ ایرانی قوم کے سامنے بے بس نظر آ رہے ہیں۔

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے صوبےمشرقی آذربائیجان  میں ایک گیس پاور پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے خلاف امریکہ کی پابندیوں کو امریکیوں کی اخلاقی، سیاسی اور قانونی شکست سے تعبیر کیا اور کہا کہ ایران کے خلاف امریکہ کی پابندی، بین الاقوامی اداروں، اقوام متحدہ اور ایران کے مقابلے میں اس کی شکست کے مترادف ہے۔انھوں نے کہا کہ ایرانی قوم کے دشمن اب اتنے ناتواں اور بے بس ہو گئے ہیں کہ ایران کے وزیر خارجہ پر پابندیاں عائد کر رہے ہیں اور ایران کے وزیر خارجہ کی سفارتکاری، منطق و تدبیر سے خوف زدہ ہیں۔صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکی پابندیوں سے ایرانیوں میں استقامت کا جذبہ مزید بڑھا ہے۔