ایران نے کیا شام سے امریکی فوج کے انخلاء کا خیرمقدم
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i356177-ایران_نے_کیا_شام_سے_امریکی_فوج_کے_انخلاء_کا_خیرمقدم
ایران نے شام سے امریکی فوج کے انخلاء کا خیرمقدم کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۱۰, ۲۰۱۹ ۰۶:۵۳ Asia/Tehran
  • ایران نے کیا شام سے امریکی فوج کے انخلاء کا خیرمقدم

ایران نے شام سے امریکی فوج کے انخلاء کا خیرمقدم کیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے آفس کے انچارج محمود واعظی نے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شام میں موجود امریکی فوج کے انخلا سمیت تمام غیرملکی فورسز کو جو شامی حکومت کی ہم آہنگی کے بغیر اس ملک میں موجود ہیں، شام کو چھوڑنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب کو شام کے مسائل کو پرامن مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کرنی چاہئیے۔

محمود واعظی نے شامی حکومت کی اجازت کے بغیر تمام غیر ملکی فورسز کے انخلا پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان فورسز کی موجودگی خطے میں عدم استحکام اور بدامنی کا باعث ہے اسی لیے انہیں شام کو چھوڑنا چاہیئے۔

انہوں نے شام کے شمالی علاقوں پر ترکی کے حملے سے متعلق کہا کہ اس علاقے میں کوئی بھی فوجی اقدام خطے اور علاقائی سیکورٹی کے لیے نقصان دہ ہوگا۔