ایران کے خلاف امریکہ کی نئی پابندیاں
Nov ۰۱, ۲۰۱۹ ۰۶:۲۵ Asia/Tehran
امریکی وزارت خارجہ نے اپنی اقتصادی دہشتگردی کو جاری رکھتے ہوئے ایران کے خلاف نئی اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
امریکی وزارت خارجہ نے ایران کے خلاف نئی اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف نئی پابندیوں میں ایران کے جوہری اور عسکری تعمیراتی سرگرمیوں سے متعلق ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ایران کے خلاف امریکہ کی پابندیاں در اصل ایرانی عوام پر زیادہ سے زیادہ دباو ڈالنا ہے لیکن ایرانی عوام نے اپنی مزاحمت اور استقامت سے امریکی منصوبوں اور سازشوں کو شکست دی۔
امریکی صدر ٹرمپ نے مئی 2018 میں غیر قانونی طور پر جوہری معاہدے سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے ایران پر پابندیاں عائد کیں۔
ٹیگس