Nov ۰۵, ۲۰۱۹ ۱۳:۱۷ Asia/Tehran
  • ایران کے خلاف امریکی پابندیوں پر وزارت خارجہ کا رد عمل

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بعض ایرانی عہدیداروں کے خلاف امریکہ کی نئی پابندیوں پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکومت کی یک طرفہ پابندیوں کا نشہ اس ملک کی کمزوری کا باعث بن رہا ہے اور وہ ایرانی بہادر قوم کے مستحکم ارادے کے سامنے شکست کی وجہ سے اس قسم کی کھوکھلی پابندیاں عائد کر رہی ہے.

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی پابندیاں ایران کے اصولی موقف اور منطق کے سامنے امریکہ کی ناکامی کی علامت ہے جس کا عالمی اور اہم بین الاقوامی موضوعات کے بارے میں دنیا  کے تمام ممالک کے بارے میں امریکہ کی منہ زوری پر مبنی پالیسی کے دائرے میں جائزہ لینا چاہئیے۔

سید عباس موسوی نے 4 نومبر کو وائٹ ہاؤس کے ایران مخالف بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وائٹ ہاؤس ہمیشہ غیرشائستہ اور غیر سفارتی زبان کے ساتھ  حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش کر رہا ہے.

 امریکی وزارت خزانہ نے 9 ایرانی عہدیداروں اور شخصیات کے نام کو اپنی پابندی کی فہرست میں اضافہ کیا.

 

ٹیگس