بقائی : امریکا سے مذاکرات نہیں ہوئے ہیں
ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے امریکا کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات یا بات چیت کی سختی سے تردید کی ہے
سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایران کی حیاتی اہمیت کی بنیادی تنصیبات پر حملے کی دھمکی سے امریکی صدر ٹرمپ کے پیچھے ہٹنے کے بارے میں ارنا کے نامہ نگار کے سوال کے جواب میں کہا ہے کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران دوست ممالک کے ذریعے جنگ کے خاتمے کے لئے امریکی درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن کا ایران کے اصولی موقف کے مطابق جواب دیا گیا۔
انھوں نے بتایا کہ ان جوابات میں ایران کی حیاتی اہمیت کی بنیادی تنصیبات پر ہر قسم کے حملے کے بدترین نتائج کے بارے میں ضروری انتباہات بھی دیئے گئے اور آگاہ کیا گیا کہ توانائی کے بنیادی ڈھانچوں کے خلاف ہر اقدام کا ایران کی مسلح افواج بلاتاخیر محکم اور موثر جواب دیں گی۔
ترجمان وزارت خارجہ نے بتایا کہ مسلط کردہ جنگ کے گزشتہ 24 دن میں امریکا کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات یا بات چیت نہیں ہوئی ہے۔
انھوں نے اسی کے ساتھ واضح کیا کہ آبنائے ہرمزکے بارے میں ہمارے موقف اور جنگ کے خاتمے کی شرائط میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel