ایرانی عوام نے شرپسندوں کو مسترد کردیا
ایرانی عوام نے شرپسندوں کو مسترد کردیا
ایران میں بلوائیوں کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے اور ان کےخلاف مظاہرہ کیا۔
ایران میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عوامی مظاہروں سے غلط فائدہ اٹھاتے ہوئے شرپسند عناصر نے ملک کے مختلف شہروں میں توڑ پھوڑکی، آتش زدگی کے واقعات رونما ہوئے اور کئی نجی املاک کو بھی نقصان پہنچایا گیا جس کے بعد آج منگل کی صبح ایران کے مختلف شہروں خاص طور سے تبریز، شہر کرد اورکل پیر کے روز زنجان شہر میں ہزاروں افراد نے بلوائیوں کے خلاف سڑکوں پر نکل کر مظاہرہ کیا اور اسلامی نظام اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کے حق میں اور شرپسند عناصر اور اسی طرح امریکہ کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے۔ اسی طرح کل بروز بدھ ایران کے مختلف شہروں میں اسی قسم کے مظاہروں کی کال دی گئی ہے جس میں ایران کے انقلابی عوام اپنے ملک اور نظام کے خلاف سازشی عناصر کی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے پر امن احتجاجی ریلیاں نکالیں گے اور عالمی سامراج اور انقلاب دشمنوں کے خلاف اپنی نفرت و بیزاری کا اظہارکریں گے۔