رہبر انقلاب اسلامی: ایرانی قوم نے دشمن کو پسپا کر دیا
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i358024-رہبر_انقلاب_اسلامی_ایرانی_قوم_نے_دشمن_کو_پسپا_کر_دیا
رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ ہم نے جس طرح دشمن کو تمام میدانوں میں پسپا کیا ہے اسی طرح اقتصادی جنگ میں بھی پیچھے دھکیل دیں گے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۲۰, ۲۰۱۹ ۰۸:۳۱ Asia/Tehran
  •  رہبر انقلاب اسلامی: ایرانی قوم نے دشمن کو پسپا کر دیا

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ ہم نے جس طرح دشمن کو تمام میدانوں میں پسپا کیا ہے اسی طرح اقتصادی جنگ میں بھی پیچھے دھکیل دیں گے۔

رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے کل رات تہران میں صنعت کاروں اور اقتصادی میدانوں میں فعال شخصیتوں نے ملاقات کی ۔ اس ملاقات میں رہبرانقلاب اسلامی نے اعلی فوجی ٹیکنالوجی اور انجینئرنگ کو غیر فوجی اداروں کو منتقل کرنے کو ضروری قرار دیتے ہوئے یاد دہانی فرمائی کہ برسوں پہلے ایک اسرائیلی جنرل نے کہا تھا کہ مجھے ایرانی برے لگتے ہيں لیکن میں ان کی فوجی پیشرفت کو سیلوٹ کرتا ہوں البتہ ہم نے اس وقت سے اب تک بہت سی اہم ترین اور دلچسپ کامیابیاں حاصل کی ہیں جس میں سے ایک دوہزار کیلومیٹر رینج کے بیلسٹیک میزائل کی پیداوار ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے ملت ایران اور انقلاب کے دوستوں اور دشمنوں کو مخاطب کرتے ہوئے تاکید فرمائي کہ ملت ایران نے فوجی سیاسی اور سیکورٹی کی جنگ کے میدان میں بھی دشمن کو پسپا کر دیا ہے اور اللہ تعالی کے لطف و کرم سے اقتصادی جنگ میں بھی دشمن کو پوری طرح پیچھے دھکیل دیں گے اور پیداوار کے فروغ اور اقتصادی ترقی کے راستے کو جاری رکھتے ہوئے اپنے مستقبل کو تابناک بنا دیں گے۔