ایران کے عوام نے دشمنوں کو للکارا
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i358100-ایران_کے_عوام_نے_دشمنوں_کو_للکارا
ایران کے مختلف شہروں میں ملک دشمن عناصر کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۲۲, ۲۰۱۹ ۰۷:۱۱ Asia/Tehran
  • ایران کے عوام نے دشمنوں کو للکارا

ایران کے مختلف شہروں میں ملک دشمن عناصر کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران  کے مختلف شہروں من جملہ کرج، کہگیلویہ بویر احمد، شیراز، قم ، سیستان و بلوچستان اور کرمان میں عوام نے کل بروز جمعرات شرپسند عناصر اور بلوائیوں کے خلاف عظیم الشان مظاہرے کئے اورعظیم الشان ریلیاں نکالیں جن میں عوام کے مختلف طبقات ، علمائے کرام، نوجوانوں اوراہم شخصیات نے بھر پور شرکت کی۔

اس سے قبل منگل کے روزہمدان، گرگان، اراک، رشت، تبریز، خرم آباد ، کاشان، اصفہان، ایلام اور اہواز سمیت ملک کے تقریبا سبھی شہروں میں عوام نے پر امن مظاہروں کے ذریعے بدامنی اور تشدد پھیلانے والے اغیار کے ایجنٹوں اور شر پسند عناصر سے اپنی نفرت کا اعلان کیا ۔ ایرانی عوام نے اپنے مظاہروں میں امریکہ مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے اور، اسلامی انقلاب ، انقلابی اقدار، بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ کی امنگوں اور رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے اپنی وفاداری کا اعلان کیا۔

قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے اعلان کے بعد ایران کے بعض شہروں میں عوام نے پر امن مظاہرے کئے تھے لیکن اغیار سے وابستہ بلوائی عناصر نے عوام کے ان مظاہروں کو تشدد میں تبدیل کرکے منحرف کردیا۔ بلوائیوں نے مختلف شہروں میں سرکاری اور عوامی املاک کو نقصان پہنچایا اور بدامنی پھیلانے کی کوشش کی۔ اس دوران وائٹ ہاؤس نے ایران کے خلاف اپنے بے بنیاد دعووں کی تکرار کرتے ہوئے بلوائیوں اور تخریبی عناصر کی حمایت کا اعلان کیااور شرپسندوں سے اپیل کی تھی کہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچاتے ہوئے بنائی گئی ویڈیو کلب ارسال کریں۔