Jan ۰۳, ۲۰۲۰ ۱۰:۵۰ Asia/Tehran
  • امریکہ اپنی دہشت گردانہ کارروائیوں کے تمام تر نتائج کا ذمہ دار ہے: جواد ظریف

ایران کے وزیر خارجہ نے میجر جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اپنی دہشت گردانہ اور بدمعاش مہم جوئی کے تمام نتائج کا ذمہ دار ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے میجر جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اپنی دہشت گردانہ اور بدمعاش مہم جوئی کے تمام نتائج کا ذمہ دارہوگا۔

ایران کے وزیرخارجہ نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے حملے میں جنرل  قاسم سلیمانی کی شہادت ایک انتہائی خطرناک اوراحمقانہ حرکت ہے، امریکہ اپنی بدمعاش مہم جوئی کے تمام نتائج کی ذمہ داری خود برداشت کرے گا۔ امریکہ عالمی دہشت گردی کا حامی ملک ہے جس نے داعش، النصرہ ،القاعدہ جیسی دہشت گرد تنظیموں کیخلاف جراتمندانہ کارروائی کرنے والی فورس کے سربراہ کو شہید کرکے ثابت کردیا کہ امریکہ عالمی دہشت گرد تنظیموں کا اصلی حامی اور ان کی پشتپناہی کررہا ہے۔ امریکہ کو اپنی بد معاش مہم جوئی کا تاوان ادا کرنا پڑےگا اور اس کی مہم جوئی کے تمام نتائج کی ذمہ داری  خود امریکہ پر عائد ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ میجر جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت دنیا اور علاقے میں زیادہ سے زیادہ استقامت و مزاحمت کا باعث بنے گا۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی قدس بریگیڈ کے کمانڈرمیجر جنرل قاسم سلیمانی آج علی الصبح امریکی ہیلی کاپٹروں کے بہیمانہ حملے میں درجہ شہادت پر فائز ہوئے ۔ امریکی حملے میں عراقی رضاکار فورس حشد الشعبی کے بعض اعلی اہلکار بھی شہید ہوئے ہیں جن میں ابو نائب کمانڈرمہدی مہندس بھی شامل ہیں ۔

ٹیگس