میزائل پروگرام دفاعی اور فوجی طاقت کا حصہ ہے، ایرانی وزیر دفاع
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i362029-میزائل_پروگرام_دفاعی_اور_فوجی_طاقت_کا_حصہ_ہے_ایرانی_وزیر_دفاع
ایران کے وزیردفاع نے میزائل پروگرام کو ملک کی دفا‏عی اور فوجی طاقت کا اہم حصہ قرار دیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۱۳, ۲۰۲۰ ۱۴:۴۴ Asia/Tehran
  • میزائل پروگرام دفاعی اور فوجی طاقت کا حصہ ہے، ایرانی وزیر دفاع

ایران کے وزیردفاع نے میزائل پروگرام کو ملک کی دفا‏عی اور فوجی طاقت کا اہم حصہ قرار دیا ہے۔

 جمعرات کو تہران میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل امیر حاتمی کا کہنا تھا کہ ایران کے میزائل صرف اور صرف روائتی ہتھیار لے جانے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ ایران کے میزائلوں میں اہداف کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بنانے کی صلاحیت بہت اعلی ہے اور امریکیوں نے عین الاسد چھاونی میں اس کا بخوبی مشاہدہ کیا ہے۔
 سپاہ پاسدران انقلاب اسلامی نے امریکہ کے دہشت گردانہ حملے میں قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلمیانی کی شہادت کا انتقام لینے کے لیے آٹھ جنوری کو عراق میں امریکہ کی سب سے اہم فوجی چھاونی عین الاسد کو میزائلوں کا نشانہ بنایا تھا۔ 
 ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل امیر حاتمی نے سیٹلائٹ راکٹ اور میزائلوں کے درمیان تعلق کے بارے میں کہا کہ، سیٹلائٹ لے جانے والے راکٹوں کا میزائل پروگرام سے کوئی تعلق نہیں اور یہ مکمل طور سے ایک سول پروگرام ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ سیٹلائٹ خلا میں بھیجنا ایران کا مسلمہ حق ہے اور تہران پوری قوت کے ساتھ اپنے خلائی پروگرام کو ترقی دیتا رہے گا۔