ایران، قریب چھے ہزار افراد صحتیاب ہوئے
Mar ۱۹, ۲۰۲۰ ۱۷:۴۱ Asia/Tehran
ایران میں کورونا وائرس میں مبتلا تقریبا چھے ہزار افراد صحتیاب ہونے کے بعد اسپتالوں سے اپنے گھروں کو جا چکے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت نے جمعرات کی شام اعلان کیا کہ اب تک ملک میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد اٹھارہ ہزار چارسو سات ہوگئی جن میں سے ایک ہزار دو سو چوراسی افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
ایرانی وزارت صحت کے اعلان کے مطابق پانچ ہزار نو سو انہتر افراد صحتیاب ہوکے اپنے گھروں کو جا چکے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق صحتیاب ہوکے اسپتالوں سے ڈسچارج ہونے والوں میں ایک سو تین سال کی ایک سن رسیدہ خاتون کے علاوہ دو سن رسید مرد بھی شامل ہیں جنکی عمریں نوے سے سو برس کے درمیان ہیں۔
ٹیگس