ایران میں کورونا کے خلاف جنگ
Mar ۲۱, ۲۰۲۰ ۰۷:۱۹ Asia/Tehran
ایران میں کورونا وائرس کے خلاف جنگی پیمانے پر مہم جاری ہے اور سڑکوں پر نیز گھروں میں لوگوں کا چیک اپ ہو رہا ہے۔
ایران میں کورونا وائرس سے متاثرین افراد میں سے اب تک 6 ہزار 745 افراد کو علاج کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔
ایران کی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اب تک ملک میں 19 ہزار 644 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں جن میں سے اب تک 1 ہزار433 افراد کی موت ہو چکی ہے۔
ایران کے نائب وزیر صحت علی رضا رئیسی نے جمعے کو نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تقریبا ایک تہائی افراد کا کامیاب علاج کیا جا چکا ہے۔
ٹیگس