Apr ۰۶, ۲۰۲۰ ۲۰:۲۴ Asia/Tehran
  • ایران میں چوبیس ہزار سے زائد افراد نے کورونا کو مات دی

ایران میں کورونا میں مبتلا چوبیس ہزار سے زائد افراد مکمل طور صحتیاب ہو چکے ہیں۔

ایران کی وزارت صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر کیانوش جہانپور نے پیر کی دو پہر پریس بریفنگ میں بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں مزید دو ہزار دو سو پچیس افراد کورونا وائرس سے مکمل طور پر صحتیاب ہو کے اسپتالوں سے رخصت ہوئے۔
انھوں نے بتایا کہ اس مدت میں مزید ایک سو چھتیس افراد اپنی جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد تین ہزار سات سو انتالیس ہوگئی۔
ڈاکٹر کیانوش جہانپور نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں دو ہزار دو سو چوہتر نئے کیس سامنے آنے کے بعد کورونا وائرس سے متاثرین کی مجموعی تعداد ساٹھ ہزار پانچ سو ہو گئی جن میں سے چوبیس ہزار دو سو چھتیس افراد مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں۔ 

ٹیگس