رمضان کا تحفہ، فرزند رسول کا دسترخوان بچھ گیا+ ویڈیو
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i364620-رمضان_کا_تحفہ_فرزند_رسول_کا_دسترخوان_بچھ_گیا_ویڈیو
پندرہ شعبان کو رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ٹیلی ویژن کے ذریعے قوم سے اپنے خطاب میں فرمایا تھا کہ ماہ مبارک رمضان میں معاشرے کے ضرورت مند لوگوں کی مدد کے لئے خدمت مومنانہ کے زیرعنوان ایک ملک گیر مہم چلائی جائے تاکہ غریبوں اور ضرورتمندوں کی مدد ہو سکے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۱۵, ۲۰۲۰ ۰۵:۱۹ Asia/Tehran

پندرہ شعبان کو رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ٹیلی ویژن کے ذریعے قوم سے اپنے خطاب میں فرمایا تھا کہ ماہ مبارک رمضان میں معاشرے کے ضرورت مند لوگوں کی مدد کے لئے خدمت مومنانہ کے زیرعنوان ایک ملک گیر مہم چلائی جائے تاکہ غریبوں اور ضرورتمندوں کی مدد ہو سکے-

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی اور مختلف امدادی اداروں کے عہدیداروں کے فیصلے کے بعد پورے ایران میں ضرورت مند گھرانوں کی مدد کے لئے امام حسن مجتبی نامی ایک ہیڈکواٹر تشکیل دے دیا گیا ہے۔

رہبرانقلاب اسلامی کی اس مدبرانہ رہنمائی اور سفارش کے بعد سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل حسین سلامی نے ایران کے مختلف امدادی اداروں کے عہدیداروں کا ایک اجلاس بلایا جس میں اس مومنانہ اور انسان دوستانہ مہم کو عملی جامہ پہنانے کے لئے فیصلہ کیا گیا-