Aug ۲۹, ۲۰۲۰ ۱۳:۳۰
ایران؛ آجکل ایام عزا میں سوگواری و عزاداری کے ساتھ ساتھ مومنین کرام جذبۂ حسینی و انسانی کے تحت مستحقین کے لئے فلاحی، رفاہی اور خیراتی امور میں بھی سرگرم ہیں اور مختلف امدادی پیکیجز، گھریلو ساز و سامان، اشیائے خودرد و نوش اور حتیٰ شادی شدہ نئے جوڑوں کے لئے جہیز کا سامان فراہم کر رہے ہیں۔ مومنانہ خدمت مہم کورونا کے آغاز سے اب تک ایران میں ملکی سطح پر جاری ہے جس سے اب تک دسیوں ہزار افراد فیضیاب ہو چکے ہیں۔ اس انسان دوستانہ مہم میں لوگ بالعموم ’’بیاد شہدا بالخصوص شہدائے کربلا‘‘ حصہ لیتے ہیں۔