ایران میں کورونا کے کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i364672-ایران_میں_کورونا_کے_کیسز_میں_کمی_کا_سلسلہ_جاری
ایران میں کورونا کے باون ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہو کر اسپتالوں سے گھر لوٹ چکے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۱۶, ۲۰۲۰ ۱۶:۵۴ Asia/Tehran
  • ایران میں کورونا کے کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری

ایران میں کورونا کے باون ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہو کر اسپتالوں سے گھر لوٹ چکے ہیں۔

ایران کی وزارت صحت کے ترجمان کیانوش جہانپور نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ جمعرات سولہ اپریل تک کورونا کے باون ہزار دوسو انتیس مریض صحتیاب ہو کر اسپتالوں سے ڈسچارج ہو چکے ہیں- انہوں نے ایران میں کورونا کے کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری رہنے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے میں ایک ہزار چھے سو چھے نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور یوں اب تک پورے ملک میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد ستتر ہزار نو سو ستانوے ہوگئی ہے-

وزارت صحت کے ترجمان نے کہا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا سے بانوے مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں اور یوں کورونا میں مرنے والوں کی تعداد چار ہزار آٹھ  سو انہتر ہو گئی ہے-

جمعرات کو پوری دنیا میں کورونا میں مبتلا افراد کی تعداد بیس لاکھ سے زائد ہوچکی تھی جن میں سے پانچ لاکھ سولہ ہزار کا علاج مکمل کر دیا گیا اور وہ اسپتالوں سے گھروں کو لوٹ چکے تھے -