افغان شہریوں کا واقعہ خود افغانستان میں رونما ہوا: ایران
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i365506-افغان_شہریوں_کا_واقعہ_خود_افغانستان_میں_رونما_ہوا_ایران
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ افغان شہریوں کا واقعہ افغانستان کی سرزمین پر رونما ہوا اور ایرانی سرحدی فورس نے ایرانی سرزمین پر اس حوالے سے کسی بھی واقعے کی تردید کی ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
May ۰۴, ۲۰۲۰ ۰۳:۴۴ Asia/Tehran
  • افغان شہریوں کا واقعہ خود افغانستان میں رونما ہوا: ایران

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ افغان شہریوں کا واقعہ افغانستان کی سرزمین پر رونما ہوا اور ایرانی سرحدی فورس نے ایرانی سرزمین پر اس حوالے سے کسی بھی واقعے کی تردید کی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے اتوار کے روز بعض افغان شہریوں کی دریا پار کرتے ہوئے ایران میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کے حادثے میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے کے واقعہ پر افسوس اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ حادثہ افغانستان کی سرزمین پر رونما ہوا اور ایرانی سرحدی فورس نے اس حوالے سے ایرانی سرزمین پر کسی بھی واقعے کی تردید کی ہے۔

سید عباس موسوی نے کہا کہ اس واقعے کی اہمیت اور ساتھ ہی افغانستان کی سرزمین پر حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کے لئے افغان حکام کے ساتھ بدستور رابطے میں ہیں۔

درایں اثناء افغانستان کی وزارت خارجہ کے قائم مقام محمد حنیف اتمر نے کہا ہے کہ ایران و افغانستان کی مشترکہ سرحد پر ایران کی سرحدی فورسز کی جانب سے افغان باشندوں کی گرفتاری اور ان پر تشدد کئے جانے سے متعلق من گھڑت دعووں سے اجتناب کرنا چاہئیے۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور افغانستان کے درمیان بہت اچھے تعلقات قائم ہیں اور ایرانی سرحدی اہلکار، سرحدوں کی حفاظت کرتے ہوئے، قانونی آمد و رفت کیلئے داخلی اور خارجی راستوں میں افغان بھائیوں کو سہولیات فراہم کرتے ہیں۔