ایران میں کورونا سے نوے ہزار سے زیادہ مریض صحتیاب
ایران میں کورونا وائرس کا شکار ہوکر مریض ہونے والے نوے ہزار پانچ سو انتالیس افراد صحتیات ہو چکے ہیں-
ایران کی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر کیانوش جہانپور نے جمعرات کو کورونا کے بارے میں اپنی پریس بریفنگ میں کہا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورنا کے ایک ہزار آٹھ سو آٹھ نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ کورونا وائرس سےبیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ چودہ ہزار پانچ سو تینتیس تک پہنچ چکی ہے ۔
ڈاکٹر کیانوش جہانپور نے بتایا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹےکے دوران اکھتر افراد جاں بحق ہوئے جبکہ مجموعی طور پر مرنے والوں کی تعداد چھے ہزار آٹھ سو چوّن تک پہنچ گئی ہے۔ایران کی وزارت صحت کے ترجمان نے مزید کہا کہ اب تک تقریبا چھے لاکھ تینتالیس ہزار افراد کے ٹیسٹ انجام پا چکے ہیں ۔
دنیا بھر میں کورونا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد چار ملین چار لاکھ پینتالیس ہزار ہو چکی ہے، جن میں سے اب تک کم سے کم تین لاکھ افراد اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں اور ایک ملین چھے لاکھ چھیاسٹھ ہزار صحت یاب ہوئے ہیں۔