ایران، کورونا کے 91 ہزار آٹھ سو سے زائد مریض صحتیاب
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i366116-ایران_کورونا_کے_91_ہزار_آٹھ_سو_سے_زائد_مریض_صحتیاب
ایران کی وزارت صحت کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں اب تک اکیانوے ہزار آٹھ سو چھتیس کورونا مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
May ۱۵, ۲۰۲۰ ۱۷:۱۶ Asia/Tehran
  • ایران، کورونا کے 91 ہزار آٹھ سو سے زائد مریض صحتیاب

ایران کی وزارت صحت کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں اب تک اکیانوے ہزار آٹھ سو چھتیس کورونا مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

ایران کی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر کیانوش جہانپور نے جمعے کو کورونا کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ایک ہزار ایک سو دو نئے کورونا مریضوں کا پتہ چلا ہے جبکہ مجموعی طور پر ملک میں ایک لاکھ سولہ ہزار چھے سو پینتیس افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں۔

ڈاکٹر کیانوش جہانپور نے کہا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ایران میں اڑتالیس مریض جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ مجموعی طور پر چھے ہزار نو سو دو افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں ۔

ایران کی وزارت صحت کے ترجمان نے کہا کہ ملک میں اب تک چھے لاکھ  اٹھاون ہزار سے زیادہ افراد کا کورونا ٹیسٹ انجام پا چکا ہے ۔

دنیا میں اب تک چار ملین پانچ لاکھ سے زیادہ لوگ کورونا میں مبتلا ہو چکے ہیں جن میں سے تین لاکھ تین ہزار مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں جبکہ سترہ لاکھ سے زیادہ صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔