ایران، کورونا سے پچانوے ہزار شفایاب ہوئے
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i366275-ایران_کورونا_سے_پچانوے_ہزار_شفایاب_ہوئے
ایران کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اب تک ملک میں پچانوے ہزار چھے سو اکسٹھ کورونا مریض صحتیاب ہو کر اسپتالوں سے ڈسچارج ہو چکے ہیں۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
May ۱۸, ۲۰۲۰ ۱۵:۵۵ Asia/Tehran
  • ایران، کورونا سے پچانوے ہزار شفایاب ہوئے

ایران کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اب تک ملک میں پچانوے ہزار چھے سو اکسٹھ کورونا مریض صحتیاب ہو کر اسپتالوں سے ڈسچارج ہو چکے ہیں۔

ایران کی وزارت صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ ڈاکٹر کیانوش جہانپور نے ایران میں کورونا مریض کے نئے اعداد و شمار سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے دو ہزار دو سو چورانوے نئے کیسز سامنے آئے ہیں اس طرح اب تک کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھہ بائیس ہزار چار سو بانوے ہو گئی ہے۔ انہوں نے گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید انہتر مریضوں کی اموات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں کورونا وائرس کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد سات ہزار ستّاون ہو گئی ہے۔

ڈاکٹر کیانوش جہانپور نے کہا کہ ایران میں اب تک سات لاکھ دو ہزار لوگوں کا کورونا ٹیسٹ انجام پا چکا ہے۔

واضح رہے کہ دنیا میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد اڑتالیس لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جن میں سے تین لاکھ سترہ ہزار جاں بحق اور اٹھارہ لاکھ پینسٹھ ہزار صحتیاب ہو کر اسپتالوں سے واپس جا چکے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ اس وقت ایران شفایاب ہونے والوں کے تناسب کے لحاظ سے دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔