ایران، سوا لاکھ میں سے ایک لاکھ کورونا متاثرین شفایاب
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i366368-ایران_سوا_لاکھ_میں_سے_ایک_لاکھ_کورونا_متاثرین_شفایاب
ایران کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اب تک ملک میں اٹھانوے ہزار آٹھ سو آٹھ کورونا مریض صحتیاب ہو کر اسپتالوں سے ڈسچارج ہو چکے ہیں.
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
May ۲۰, ۲۰۲۰ ۱۷:۳۵ Asia/Tehran
  • ایران، سوا لاکھ میں سے ایک لاکھ کورونا متاثرین شفایاب

ایران کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اب تک ملک میں اٹھانوے ہزار آٹھ سو آٹھ کورونا مریض صحتیاب ہو کر اسپتالوں سے ڈسچارج ہو چکے ہیں.

ایران کی وزارت صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ ڈاکٹر کیانوش جہانپور نے ایران میں کورونا مریض کے نئے اعداد و شمار بتائے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے 2346 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے 457 مریضوں کو اسپتالوں میں ایڈمٹ کیا گیا ہے، اس طرح اب تک کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد بڑھکر 1لاکھ 26 ہزار 949 ہو گئی ہے۔ انہوں نے گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 64 مریضوں کی اموات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں کورونا وائرس کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 7183 ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ دنیا میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد 50 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جن میں سے 3 لاکھ 25 ہزار جاں بحق اور تقریبا 20 لاکھ صحتیاب ہو کر اسپتالوں سے واپس جا چکے ہیں۔