امریکی کانگریس پر آیپک کے اثرات
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i367520-امریکی_کانگریس_پر_آیپک_کے_اثرات
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ آیپک AIPAC برسوں سے امریکی پالیسی پر اثر اندازرہا ہے اور واضح طور پر کانگریس کو حکم دیتا رہا ہے ۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۱۱, ۲۰۲۰ ۱۷:۳۶ Asia/Tehran
  • امریکی کانگریس پر آیپک کے اثرات

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ آیپک AIPAC برسوں سے امریکی پالیسی پر اثر اندازرہا ہے اور واضح طور پر کانگریس کو حکم دیتا رہا ہے ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے جمعرات کے روز اپنے ٹوئٹر پیج میں "جوئیش تلگرافیک ایجنسی" Jewish Telegraphic Agency کی امریکی کانگریس پر آیپک کے اثر انداز ہونے سے متعلق شائع ہونے والی رپورٹ پرمغربی طاقتوں کو اپنے اقتدار کے ستونوں میں صیہونیوں کے اثر و رسوخ اور استحکام پر انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر اس بارے میں کبھی بھی کوئی شک پیدا ہوتا ہے کہ کون مشرق وسطی کی پالیسیوں کو امریکہ اور مغربی ممالک کو ڈکٹیٹ کررہا ہے تو اس خبر کی سرخی یہ ہے کہ اس کا جواب واضح ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ اور اسرائیل کے روابط کی کمیٹی  آیپک AIPACامریکہ میں صیہونی حکومت کی سب سے بڑی لابی ہے۔