ایران، ڈیرھ لاکھ کورونا متاثرین صحتیاب
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i367715-ایران_ڈیرھ_لاکھ_کورونا_متاثرین_صحتیاب
ایران میں کورونا کے مزید ڈھائی ہزار نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ پچاس ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Jun ۱۵, ۲۰۲۰ ۱۷:۴۵ Asia/Tehran
  • ایران، ڈیرھ لاکھ کورونا متاثرین صحتیاب

ایران میں کورونا کے مزید ڈھائی ہزار نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ پچاس ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سمیا سادات لاری نے پیر کو ملک میں کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار بتاتے ہوئے کہا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران دو ہزار چار سو انچاس نئے مریضوں کا اندارج کیا گیا ہے جن میں سے آٹھ سو بیالیس کو اسپتالوں میں داخل کیا جبکہ باقی کو ضروری ہدایات کے بعد ان کے گھروں کو واپس بھیج دیا گیا ہے۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق ایران میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ اناسی ہزار آٹھ سو چھہتر تک پہنچ گئی ہے۔  گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں ایک سو تیرہ افراد کورونا بھینٹ چڑھ گئے جس سے اموات کی مجموعی تعداد آٹھ ہزار نو سو پچاس ہو گئی ہے۔

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان نے کہا کہ اب تک ایک لاکھ پچاس ہزار پانچ سو نوے مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اب تک ایران میں تقریبا بارہ لاکھ ستر ہزار افراد کا ٹیسٹ انجام پا چکا ہے۔

دنیا میں کورونا مریضوں کی تعداد اسی لاکھ سے زیادہ ہو چکی ہے جبکہ کم سے کم چار لاکھ پینتیس ہزار افراد ہلاک اور تقریبا اکتالیس لاکھ افراد صحتیاب ہو کر اسپتالوں سے ڈسچارج ہو چکے ہیں۔