ایران: یزد میں بوئنگ کیبن سیمولیشن نے کام کرنا شروع کردیا
یزد کے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کے سربراہ نے بتایا ہے کہ بوئنگ طیارے کے کیبن سیمولیشن نے مکمل طور پر کام کرنا شروع کردیا ہے۔
سحرنیوز/ایران: یزد کے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کے چیئرمین مجید شخی نیائی نے بتایا ہے کہ بوئنگ طیارے کے کیبن سیمولیشن نے، انجن اسٹارٹ کرنے، پروازسے پہلے کی تیاری، ٹیک آف، ہوائی جہاز کے کنٹرول یہاں تک کہ ہنگامی حالات میں ایمرجنسی مینیجمنٹ سمیت سبھی مراحل کی انجام دہی کی توانائی مکمل کرلی ہے۔
انھوں نے بتایا کہ ہوائی جہاز کے پہلے کیبن سیمولیشن سے پرواز کا تجربہ، یزد کے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک میں سرگرم ایک کمپنی کی کوششوں سے عملی طور پر انجام پایا ہے۔
یزد کے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کے سربراہ مجید شخی نیائی نے مزید کہا کہ سائنس و ٹیکنالوجی کے اس مرکز میں بجلی کے اسمارٹ کنٹرول سسٹم اور مکمل طور پر آٹومیٹک جنریٹر کنٹرول سسٹم کی ڈیزائننگ کا کام بھی کامیابی کے ساتھ انجام پایا ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel