ایک لاکھ پچھتر ہزار افراد کورنا سے صحت یاب
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i368256-ایک_لاکھ_پچھتر_ہزار_افراد_کورنا_سے_صحت_یاب
ایران میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ پچھتر ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۲۵, ۲۰۲۰ ۱۷:۵۶ Asia/Tehran
  • ایک لاکھ پچھتر ہزار افراد کورنا سے صحت یاب

ایران میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ پچھتر ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔

 جمعرات کو روزانہ کی پریس بریفنگ کے دوران ایران کی وزارت صحت کی ترجمان ڈاکٹر سیما سادات لاری کا کہنا تھا کہ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران  ملک میں کورونا کے دوہزار پانچ سو پچانوے نئے مریض سامنے ائے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کورونا کے نئے مریضوں میں تین سو پانچ کو اسپتال میں داخل کرنے کی ضرورت پیش آئی جبکہ باقی کو ضروری ٹریٹمینٹ اور ہدایات دینے کے بعد گھروں میں آرام کا مشورہ دیا گیا۔

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ایک سو چونتیس افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد کورونا سے مرنے والوں کی تعداد دس ہزار ایک سو تیس ہوگئی ہے۔  سیما سادات لاری نے بتایا کہ ملک کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ پچھتر ہزار ایک سو تین ہوگئی ہے۔ 
 قابل ذکر ہے کہ دنیا بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد پچانوے لاکھ اکیاون ہزار ہوگئی ہے، جبکہ چار لاکھ پچاسی ہزار چار سو تینتس افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد اکاون لاکھ بانوے ہزار تک پہنچ گئی ہے۔