Jun ۳۰, ۲۰۲۰ ۱۰:۰۲ Asia/Tehran
  • شہید قاسم سلیمانی قتل کیس، ٹرمپ سمیت 36 افراد کا وارنٹ گرفتاری جاری

تہران کے پراسیکیوٹر نے کہا ہے کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی کے قتل میں ملوث 36 افراد کی گرفتاری کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

تہران کے پراسیکیوٹر علی القاصی مهر نے ایرانی عدلیہ کی اعلی کونسل کے اجلاس میں شہید جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کیس سے متعلق کیے گئے اقدامات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی پولیس کے ذریعے ڈونلڈ ٹرمپ سمیت 36 امریکی فوجی اور سیاسی عہدیداروں کے ساتھ ساتھ جنرل سلیمانی کے قتل میں ملوث دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد کی گرفتاری اور ریڈ وارنٹ جاری کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

انہوں نے ان 36 افراد کے جرم کو قتل اور دہشت گردانہ اقدامات قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس لسٹ میں سرفہرست امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہیں اور ان کی مدت صدارت ختم ہونے کے بعد بھی ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ 3 جنوری کو عراق کے دارالحکومت بغداد ائیرپورٹ پر امریکہ کی جانب سے راکٹ حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی  کے قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابومہدی المہندس اور چند دیگر شہید ہوگئے۔

ٹیگس