تیرہ جولائی کو ایران میں کورونا کی صورتحال
ایران میں کورونا کے دولاکھ بائیس ہزار سے زیادہ مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔
ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے پیر کو کورونا کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران دو ہزار تین سو انچاس نئے مریض سامنے آئے ہیں جن میں سے ایک ہزار پانچ سو اکیاسی مریضوں کو ایڈمٹ کیا گیا اور باقی کو معالجے اور ضروری ہدایات کے بعد گھر بھیج دیا گیا۔
ترجمان وزارت صحت کے مطابق ایران میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد دو لاکھ انسٹھ ہزار چھے سو باون تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے دو سو تین مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد تیرہ ہزار بتیس ہو گئی ہے۔
سیما سادات نے بتایا کہ اب تک دو لاکھ بائیس ہزار پانچ سو انتالیس مریض صحتیاب ہو کر اسپتالوں سے ڈسچارج ہو چکے ہیں۔
دنیا بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک کروڑ تیس لاکھ اکتالیس ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے جن میں سے تقریبا پانچ لاکھ اکہتر ہزار اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں جبکہ کم سے کم پچھتر لاکھ اٹھاون ہزار مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔
دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!
Whatsapp invitation links
1: https://chat.whatsapp.com/BnSULu73lVs92I9siS25as
2: https://chat.whatsapp.com/HpuAlxRqJKIGqNpUyw64ia
3: https://chat.whatsapp.com/J3IyL5qztuVHo50s5CQcpN
4: https://chat.whatsapp.com/EwgdRx3965jD6MG4VUWbAM
5: https://chat.whatsapp.com/LXH4rFOaNyB6nw3YhEYEZV
Note: All of our messages will be shared to all of our groups equally. Please Do Not Join Multiple Groups.
نوٹ: برائے مہربانی ایک سے زیادہ گروپ جوائن نہ کیجئے، تاکہ دوسرے محترم قارئین بھی فائدہ اٹھا سکیں۔ ہم اپنے اہم لینکس یکساں طور پر سبھی گروپس میں شیئر کر رہے ہیں۔ شکریہ