سولہ جولائی کو ایران میں کورونا کی صورتحال
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i369293-سولہ_جولائی_کو_ایران_میں_کورونا_کی_صورتحال
ایران کی وزارت صحت کی ترجمان نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کے ڈھائی ہزار سے زائد نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا ہے جبکہ دولاکھ تیس ہزار سے زیادہ مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Jul ۱۶, ۲۰۲۰ ۱۷:۵۲ Asia/Tehran
  • سولہ جولائی کو ایران میں کورونا کی صورتحال

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کے ڈھائی ہزار سے زائد نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا ہے جبکہ دولاکھ تیس ہزار سے زیادہ مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے جمعرات  کو کورونا کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دو ہزار پانچ سو نئے مریضوں کا اندارج کیا گیا جن میں سے ایک ہزار نو سو چودہ مریضوں کو ایڈمیٹ کیا گیا اور باقی کو معالجے اور ضروری ہدایات کے بعد گھر بھیج دیا گیا۔

سیما سادات لاری نے کہا کہ ایران میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد دو لاکھ سڑسٹھ  ہزار اکسٹھ  تک پہنچ گئی ہے اور گذشتہ  چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایک سو اٹھانوے مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں جبکہ مرنے والوں کی مجموعی تعداد تیرہ ہزار چھے سو آٹھ ہو گئی ہے۔

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان کا کہنا ہے کہ اب تک دو لاکھ تیس ہزار چھے سو آٹھ مریض کورونا سے صحتیاب ہو کر اپنے گھر جا چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد تقریبا ایک کروڑ سینتیس لاکھ  تک پہنچ گئی ہے جن میں سے کم سے کم آٹھ لاکھ ستاون ہزار اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں اور اکیاسی لاکھ بہتر ہزار مریض صحتیاب ہو کر اسپتالوں سے ڈسچارج ہو چکے ہیں۔