اسرائیلی فوج میں بحران؛ درجنوں فوجی بیرکیں چھوڑ کر بھاگ گئے
ایک صہیونی میڈیا آؤٹ لیٹ نے انکشاف کیا ہے کہ درجنوں صیہونی فوجیوں نے بغاوت کردی ہے اور بیرکوں سے فرار ہوگئے ہیں۔
سحرنیوز/عالم اسلام: روزنامہ یسرائيل ہیوم (اسرائیل ٹوڈے) نے جمعرات کی اشاعت میں یہ خبر شائع کی ہے کہ گیواتی بریگيڈ سے تعلق رکھنے والے 100 فوجی بریگيڈ کمانڈر سے اختلاف کے بعد سعدیہ تیمن حراستی مرکز سے بھاگ نکلے ہیں۔
اخبار نے فوجیوں کے اختلافات اور فرار سے متعلق مزید تفصیلات شائع نہیں کیں تاہم کہا کہ یہ فوجی اپنے ہتھیار چھوڑ کر فرار ہوگئے ہیں۔
اس سے قبل، صیہونی صحافیوں اور تجزیہ کاروں نے، اپنے جائزوں میں جن کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی، اسرائیلی فوج کی فرسودگی، عالمی تنہائی، سماجی تفریق میں شدت، دفاعی کمزوریوں اور اندرونی اختلافات کو تل ابیب کی جنگ پسندانہ پالیسی کے اہم ترین نتائج قرار دیا تھا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel