18 جولائی کو ایران میں کورونا کی صورتحال
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i369391-18_جولائی_کو_ایران_میں_کورونا_کی_صورتحال
ایران کی وزارت صحت کی ترجمان نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کے دو ہزار سے زائد نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ دو لاکھ پینتیس ہزار سے زیادہ مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Jul ۱۸, ۲۰۲۰ ۱۷:۰۸ Asia/Tehran
  • 18 جولائی کو ایران میں کورونا کی صورتحال

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کے دو ہزار سے زائد نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ دو لاکھ پینتیس ہزار سے زیادہ مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

 ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے ہفتے کو کورونا کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران دو ہزار ایک سو چھیاسٹھ نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا جن میں سے ایک ہزار دو سو ترانوے مریضوں کو اسپتالوں میں ایڈمیٹ اور باقی کو معالجے اور ضروری ہدایات کے بعد گھروں کو واپس بھیج دیا گیا۔

سیما سادات لاری نے کہا کہ ایران میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد دو لاکھ اکہتر ہزار چھے سو چھے تک پہنچ گئی ہے اور گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے ایک سو اٹھاسی مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں، جبکہ مرنے والوں کی مجموعی تعداد تیرہ ہزار نو سو اناسی ہو گئی ہے۔

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان کا کہنا ہے کہ اب تک دو لاکھ پینتیس ہزار تین سو مریض کورونا کو شکست دینے میں کامیاب رہے ہیں اور اسپتالوں سے ڈسچارج ہو کر اپنے گھروں کو جا چکے ہیں۔