20 جولائی کو ایران میں کورونا کی صورتحال
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i369492-20_جولائی_کو_ایران_میں_کورونا_کی_صورتحال
ایران کی وزارت صحت کی ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا کے دو ہزار چار سو سے زائد نئے مریض سامنے آئے جبکہ مجموعا دو لاکھ چالیس ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Jul ۲۰, ۲۰۲۰ ۱۷:۲۳ Asia/Tehran
  • 20 جولائی کو ایران میں کورونا کی صورتحال

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا کے دو ہزار چار سو سے زائد نئے مریض سامنے آئے جبکہ مجموعا دو لاکھ چالیس ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے پیر کو کورونا کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دو ہزار چار سو چودہ نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا جن میں سے ایک ہزار چھے سو اکتالیس مریضوں کو اسپتالوں میں ایڈمیٹ کیا گیا اور باقی کو ابتدائی معالجے اور ضروری ہدایات کے بعد گھروں کو واپس بھیج دیا گیا۔

سیما سادات لاری نے کہا کہ ایران میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد دو لاکھ چھیتر ہزار دو سو دو تک پہنچ گئی ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے دو سو سترہ مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد چودہ ہزار چار سو پانچ ہو گئی ہے۔

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان کے مطابق اب تک دو لاکھ چالیس ہزار ستاسی مریض کورونا کو شکست دینے میں کامیاب رہے ہیں اور اسپتالوں سے ڈسچارج ہو کر اپنے گھروں کو جا چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد تقریبا ایک کروڑ چھیالیس لاکھ پینسٹھ ہزار ہو گئی ہے جن میں سے تقریبا چھے لاکھ دس ہزار اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں جبکہ کم سے کم ستاسی لاکھ پچاس ہزار مریض صحتیابی سے ہمکنار ہوئے ہیں۔