اوورسیز پاکستانیوں کو سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح: شہباز شریف
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i454524-اوورسیز_پاکستانیوں_کو_سہولیات_فراہم_کرنا_حکومت_کی_اولین_ترجیح_شہباز_شریف
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
(last modified 2026-07-30T12:25:31+00:00 )
Jul ۳۰, ۲۰۲۶ ۱۵:۵۵ Asia/Tehran
  • اوورسیز پاکستانیوں کو سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح: شہباز شریف

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق اسلام آباد میں اوور سیز پاکستانیوں کے امور سے متعلق اجلاس منعقد ہوا جس میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے سفارت خانوں میں سہولیات میں اضافے، دستاویزات کے تصدیقی عمل کی ڈیجیٹائیزیشن، شکایات کے عمل کو مزید سہل بنانے اور بیرون ملک سے پاکستان میں مختلف کاموں اور ادائیگیوں کے لیے ڈیجیٹل نظام کے حوالے سے وزارت خارجہ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو بریفنگ دی۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جنہیں ہر قسم کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، بیرون ملک پاکستانیوں کی سہولت کے لیے پاور آف اٹارنی اور جائیداد کی خرید و فروخت کا نظام اور دستاویزات کے تصدیقی عمل کو آسان بنانے کے لیے کیو آر کوڈ متعارف کروایا جا چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیو آر کوڈ کے ذریعے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی شکایات کے اندراج کی ڈیجیٹائیزیشن خوش آئند ہے، سفارت خانوں میں اسے آویزاں کرکے رسائی میں اضافہ کیا جائے۔

اجلاس میں نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارنہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزرا احد خان چیمہ، عطا اللہ تارڑ، چوہدری سالک حسین، شزہ فاطمہ خواجہ، وزیرِ مملکت عون چوہدری، معاون خصوصی طارق باجوہ اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel