24 جولائی کو ایران میں کورونا کی صورتحال
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i369722-24_جولائی_کو_ایران_میں_کورونا_کی_صورتحال
ایران کی وزارت صحت کی ترجمان نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کے تقریبا دھائی ہزار نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ دو لاکھ انچاس ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Jul ۲۴, ۲۰۲۰ ۱۵:۵۳ Asia/Tehran
  • 24  جولائی کو ایران میں کورونا کی صورتحال

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کے تقریبا دھائی ہزار نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ دو لاکھ انچاس ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے جمعے کو کورونا کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دو ہزار چار سو نواسی نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا جن میں سے ایک ہزار پانچ سو چار مریضوں کو اسپتالوں میں ایڈمیٹ جبکہ باقی کو معالجے اور ضروری ہدایات کے بعد گھروں کو واپس بھیج دیا گیا۔

سیما سادات لاری نے کہا کہ ایران میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد دو لاکھ چھیاسی ہزار پانچ سو تئیس تک پہنچ گئی ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے دو سو پندرہ مریض اپنی جان کی بازی ہار گئے ہیں، جبکہ مرنے والوں کی مجموعی تعداد چودہ ہزار آٹھ سو ترپن ہو گئی ہے۔

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان کا کہنا ہے کہ اب تک دو لاکھ انچاس ہزار دو سو بارہ مریض کورونا کو شکست دینے میں کامیاب رہے ہیں اور اسپتالوں سے ڈسچارج ہو کر اپنے گھروں کو جا چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد تقریبا ایک کروڑ چھپن لاکھ پچہتر ہزار ہو گئی ہے جن میں سے تقریبا چھے لاکھ سینتیس ہزار اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں اور کم سے کم پچانویں لاکھ پینسٹھ ہزار مریض صحتیاب ہونے میں کامیاب رہے ہیں۔