ہندوستان: مدھیہ پردیش حکومت کسان تحریک کے سامنے جھکنے کو مجبور ہوگئی
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i454514-ہندوستان_مدھیہ_پردیش_حکومت_کسان_تحریک_کے_سامنے_جھکنے_کو_مجبور_ہوگئی
ہندوستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق بھوپال میں کسانوں کی تحریک کے آگے مدھیہ پردیش کی موہن یادو حکومت جھکنے کو مجبور ہو گئی ہے۔
(last modified 2026-07-30T10:24:20+00:00 )
Jul ۳۰, ۲۰۲۶ ۱۳:۵۴ Asia/Tehran
  • ہندوستان: مدھیہ پردیش حکومت کسان تحریک کے سامنے جھکنے کو مجبور ہوگئی

ہندوستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق بھوپال میں کسانوں کی تحریک کے آگے مدھیہ پردیش کی موہن یادو حکومت جھکنے کو مجبور ہو گئی ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان: خبروں کے مطابق کسانوں کے احتجاجی مظاہروں کو دیکھتے ہوئے ریاست کی بی جے پی حکومت نے 3 بڑے فیصلے کیے ہیں، حالانکہ ایسی بھی اطلاعات ہیں کہ ان فیصلوں سے کسانوں کا ایک طبقہ ہی خوش ہے۔ یعنی بڑی تعداد میں کسان اب بھی احتجاجی مظاہرہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مدھیہ پردیش کے وزیر زراعت ایندل کنسانا نے مونگ کی دال کی خریداری سے متعلق فیصلے کی معلومات فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہند کی اسکیموں کے تحت مونگ کی 25  فیصد خرید کا انتظام ہے، حالانکہ اب مدھیہ پردیش حکومت نے اسے بڑھا کر60  فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یعنی اب ریاستی حکومت کسانوں سے 25 فیصد کی جگہ 60 فیصد مونگ خریدے گی۔

ایندل کنسانا نے بتایا کہ کسان نمائندوں سے بات چیت کے بعد مدھیہ پردیش حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ ساتھ ہی سلاٹ بکنگ کی مدت میں بھی 10 دن کا اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اب اس کی آخری تاریخ 10 اگست کے بجائے 20 اگست ہوگی۔

حکومت کے اعلان کے بعد کسان تنظیموں نے آپس میں بات چیت کی، لیکن اتفاق رائے نہیں بن سکا۔ نصف کسان تنظیمیں حکومت کے فیصلے سے متفق ہیں، جبکہ بقیہ نصف تنظیمیں اس سے متفق نہیں ہیں۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel