25 جولائی کو ایران میں کورونا کی صورتحال
ایران کی وزارت صحت کی ترجمان نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کے تقریبا دو ہزار نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ دو لاکھ اکیاون ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔
ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے ہفتے کو کورونا کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دو ہزار تین سو سولہ نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا جن میں سے ایک ہزار دو سو اٹھانوے مریضوں کو اسپتالوں میں ایڈمٹ اور باقی کو معالجے اور ضروری ہدایات کے بعد گھروں کو واپس بھیج دیا گیا۔
سیما سادات لاری نے کہا کہ ایران میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد دو لاکھ اٹھاسی ہزار آٹھ سو انتالیس تک پہنچ گئی ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایک سو پچانوے مریض اپنی جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد پندرہ ہزار چار سو چوراسی ہو گئی ہے۔
ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اب تک دو لاکھ اکیاون ہزار تین سو انیس مریض کورونا کو شکست دینے میں کامیاب رہے ہیں اور اسپتالوں سے ڈسچارج ہو کر اپنے گھروں کو جا چکے ہیں۔
دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!
Whatsapp invitation link