26 جولائی کو ایران میں کورونا کی صورتحال
ایران میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں دوہزار تین سو سے زائد کورونا کے بیمار رپورٹ ہوئے ہیں۔
ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے اتوار کو کورونا کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دو ہزار تین سو تینتیس کورونا کے نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا جن میں سے ایک ہزار دوسو بیاسی مریضوں کو اسپتالوں میں ایڈمیٹ کیا گیا اور باقی کو معالجے اور ضروری ہدایات کے بعد گھر واپس بھیج دیا گیا۔
سیما سادات لاری نے کہا کہ ایران میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد دو لاکھ اکیانوے ہزار ایک سو بہتر تک پہنچ گئی ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے دو سو سولہ مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں جبکہ مرنے والوں کی مجموعی تعداد پندرہ ہزار سات سو ہو گئی ہے۔
ایران کی وزارت صحت کی ترجمان کے مطابق اب تک دو لاکھ ترپن ہزار دو سو تیرہ مریض کورونا کو شکست دینے میں کامیاب رہے ہیں اور اسپتالوں سے ڈسچارج ہو کر اپنے گھروں کو جا چکے ہیں۔
دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!
Whatsapp invitation link
8: ttps://chat.whatsapp.com/KXbwLMavcEmL5WvZZ7yEvB