28 جولائی کو ایران میں کورونا کی صورتحال
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i369947-28_جولائی_کو_ایران_میں_کورونا_کی_صورتحال
ایران کی وزارت صحت کی ترجمان نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کے تقریبا دو ہزار نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ دو لاکھ ستاون ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Jul ۲۸, ۲۰۲۰ ۱۴:۵۳ Asia/Tehran
  • 28 جولائی کو ایران میں کورونا کی صورتحال

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کے تقریبا دو ہزار نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ دو لاکھ ستاون ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

 ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے منگل کے روز کورونا کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران دو ہزار چھے سو سڑسٹھ نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا جن میں سے ایک ہزار چھے سو ستاسی مریضوں کو اسپتالوں میں ایڈمٹ اور باقی کو معالجے اور ضروری ہدایات کے بعد گھروں کو واپس بھیج دیا گیا۔

سیما سادات لاری نے بتایا کہ ایران میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد دو لاکھ چھیانوے ہزار دو سو تہتر تک پہنچ گئی ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے دو سو پینتیس مریض اپنی جان کی بازی ہار گئے جس نے مرنے والوں کی مجموعی تعداد سولہ ہزار ایک سو سینتالیس ہو گئی ہے۔

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان کے مطابق اب تک دو لاکھ ستاون ہزار انیس مریض کورونا کو شکست دینے میں کامیاب رہے ہیں اور اسپتالوں سے ڈسچارج ہو کر اپنے گھروں کو جا چکے ہیں۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

9: https://chat.whatsapp.com/FI0EhwfdLa0KpUhbFMXnfM