ایران اور اقوام متحدہ کے درمیان تعاون کی اہمیت پر زور
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i454498-ایران_اور_اقوام_متحدہ_کے_درمیان_تعاون_کی_اہمیت_پر_زور
تہران میں اقوام متحدہ کی ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر محترمہ کرسٹین ویگینڈ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی سے ملاقات کی ہے۔
(last modified 2026-07-29T14:32:57+00:00 )
Jul ۲۹, ۲۰۲۶ ۱۶:۵۸ Asia/Tehran
  • ایران اور اقوام متحدہ کے درمیان تعاون کی اہمیت پر زور

تہران میں اقوام متحدہ کی ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر محترمہ کرسٹین ویگینڈ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی سے ملاقات کی ہے۔

سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق  کے ایرانی نائب وزیر خارجہ نے کاظم غریب آبادی نے اقوام متحدہ کی ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر محترمہ کرسٹین ویگینڈ کے ساتھ ملاقات میں ایران اور اقوام متحدہ کے درمیان تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران پر مسلط ہونے والی حالیہ دو جنگوں کے اثرات اور نتائج کا ذکر کرتے ہوئے غریب آبادی نے تعمیر نو کے عمل میں تعاون اور نقصانات کا اندازہ لگانے، جنگ کے انسانی اور اقتصادی اثرات کی حقیقت پسندانہ عکاسی کرنے اور تعمیر نو اور ترقیاتی منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے بین الاقوامی وسائل اور امداد کی فراہمی کی غرض سے اقوام متحدہ کے اداروں اور دفاتر کے زیادہ فعال کردار پر زور دیا۔

اقوام متحدہ کی ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر نے ایران میں ہونے والے جنگ کے نقصانات کا اندازہ لگانے اور ضروری معلومات متعلقہ اداروں تک منتقل کرنے کی غرض سے اپنے دفتر کی آمادگی کا اعلان کیا۔

انہوں نے نئی صورت حال کے مطابق تعاون کے پروگراموں پر نظرثانی اور مالی وسائل کی فراہمی کی بھی حمایت کی۔  

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel