۳۱ جولائی کو ایران میں کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار
ایران کی وزارت صحت کی ترجمان نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کے تقریبا دو ہزار چھے سو سے نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اب تک دو لاکھ ترسٹھ ہزار سے زائد مریض صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔
ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے جمعے کے روز کورونا کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں دو ہزار چھے سو چوہتر نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا جن میں سے ایک ہزار پانچ سو تیئس مریضوں کو اسپتالوں میں ایڈمٹ اور باقی کو معالجے اور ضروری ہدایات کے بعد گھروں کو واپس بھیج دیا گیا۔
سیما سادات لاری نے بتایا کہ ایران میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد تین لاکھ چار ہزار دو سو چار تک پہنچ گئی ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے ایک سو ستانوے مریض اپنی جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد سولہ ہزار سات سو چھیاسٹھ ہو گئی ہے۔
ایران کی وزارت صحت کی ترجمان کا کہنا ہے کہ اب تک دو لاکھ ترسٹھ ہزار پانچ سو انیس مریض کورونا کو شکست دینے میں کامیاب رہے ہیں اور اسپتالوں سے ڈسچارج ہو کر اپنے گھروں کو جا چکے ہیں۔
دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!
Whatsapp invitation link