8 اگست کو ایران میں کورونا کی صورتحال
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i370579-8_اگست_کو_ایران_میں_کورونا_کی_صورتحال
ایران کی وزارت صحت کی ترجمان نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کے تقریبا دو ہزار سے زائد نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ تقریبا دو لاکھ بیاسی ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Aug ۰۸, ۲۰۲۰ ۱۶:۵۰ Asia/Tehran
  • 8 اگست کو ایران میں کورونا کی صورتحال

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کے تقریبا دو ہزار سے زائد نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ تقریبا دو لاکھ بیاسی ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے ہفتے کے روز کورونا کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران دو ہزار ایک سو پچیس نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا جن میں سے ایک ہزار انچاس مریضوں کو اسپتالوں میں ایڈمیٹ اور باقی کو معالجے اور ضروری ہدایات کے بعد گھروں کو واپس بھیج دیا گیا۔

سیما سادات لاری نے کہا کہ ایران میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد تین لاکھ چوبیس ہزار چھے سو بانوے تک پہنچ گئی ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے ایک سو بتیس مریض اپنی جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد اٹھارہ ہزار دو سو چونسٹھ ہو گئی ہے۔

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان کا کہنا ہے کہ اب تک دو لاکھ بیاسی ہزار ایک سو بائیس مریض کورونا کو شکست دے کر اسپتالوں سے ڈسچارج ہو کر اپنے گھروں کو واپس جا چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد تقریبا دو کروڑ ہو گئی ہے جن میں سے سات لاکھ  چوبیس ہزار سے زائد مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں اور ایک کروڑ پچیس لاکھ پینسٹھ ہزار مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔