16 اگست کو ایران میں کورونا کی صورتحال
ایران کی وزارت صحت کی ترجمان نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد دو لاکھ ستانوے ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔
اتوار کو کورونا کے تازہ اعداد و شمار بیان کرتے ہوئے ایران کی وزارت صحت کی ترجمان کا کہنا تھا کہ پچھلے چوبیس گھنٹے میں دوہزار ایک سو تینتس نئے مریض سامنے آئے جن میں سے ایک ہزار انیس کو اسپتال میں داخل کرنے کی ضرورت پیش آئی۔
انہوں کہا کہ باقی مریضوں کو ضروری معالجے اور ہدایات کے بعد گھر بھیج دیا گیا۔ ایران کی وزارت صحت کی ترجمان نے بتایا کہ پچھلے چوبیس گھنٹے میں کورونا میں مبتلا ایک سو سینتالیس مریض جان کی بازی ہار گئے اس طرح ملک میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد انیس ہزار چھے سو انتالیس ہوگئی ہے۔
ڈاکٹر سیما سادات لاری نے بتایا کہ ملک میں اب تک دو لاکھ ستانوے ہزار چار سو چھیاسی افراد کورونا سے صحت ہو چکے ہیں اور انہیں اسپتال سے رخصت کر دیا گیا ہے۔
دنیا بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد دو کروڑ سولہ لاکھ پینتس ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جن میں سات لاکھ ستر ہزار جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ ایک کروڑ تینالیس لاکھ سے زائد افراد کورونا سے صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔