۱۷ اگست کو ایران میں کورونا کی صورتحال
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i371084-۱۷_اگست_کو_ایران_میں_کورونا_کی_صورتحال
ایران کی وزارت صحت کی ترجمان نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کے دو ہزار سے زائد نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ دو لاکھ نننانوے ہزار سے زائدمریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Aug ۱۷, ۲۰۲۰ ۱۶:۴۵ Asia/Tehran
  • ۱۷ اگست کو ایران میں کورونا کی صورتحال

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کے دو ہزار سے زائد نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ دو لاکھ نننانوے ہزار سے زائدمریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے پیر کے روز کورونا کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دو ہزار دو سو سینتالیس نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا جن میں سے ایک ہزار دو سو پچپن مریضوں کو اسپتالوں میں ایڈمیٹ اور باقی کو ابتدائی معالجے اور ضروری ہدایات کے بعد گھروں کو واپس بھیج دیا گیا۔

سیما سادات لاری نے کہا کہ ایران میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد تین لاکھ پینتالیس ہزار چار سو پچاس تک پہنچ گئی ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایک سو پینسٹھ مریض اپنی جان کی بازی ہار گئے جبکہ مرنے والوں کی مجموعی تعداد انیس ہزار تین سو اکتیس ہو گئی ہے۔

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان کا کہنا ہے کہ اب تک دو لاکھ ننانوے ہزارایک سو ستاون مریض کورونا کو شکست دینے میں کامیاب رہے ہیں اور اسپتالوں سے ڈسچارج ہو کر اپنے گھروں کو واپس جا چکے ہیں۔