۲۰ اگست کو ایران میں کورونا کی صورتحال
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i371250-۲۰_اگست_کو_ایران_میں_کورونا_کی_صورتحال
ایران کی وزارت صحت کی ترجمان نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کے تقریبا دو ہزار نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ تین لاکھ چار ہزار سے زائدمریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Aug ۲۰, ۲۰۲۰ ۱۸:۳۴ Asia/Tehran
  • ۲۰ اگست کو ایران میں کورونا کی صورتحال

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کے تقریبا دو ہزار نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ تین لاکھ چار ہزار سے زائدمریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے جمعرات کے روز کورونا کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران دو ہزار دو سو اناسی نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا جن میں سے ایک ہزار اڑتیس مریضوں کو اسپتالوں میں ایڈمٹ اور باقی کو ابتدائی معالجے اور ضروری ہدایات کے بعد گھروں کو واپس بھیج دیا گیا۔
سیما سادات لاری نے کہا کہ ایران میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد تین لاکھ باون ہزار پانچ سو اٹھاون تک پہنچ گئی ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹے  کے دوران کورونا کے ایک سو انتالیس مریض اپنی جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد بیس ہزار دو سو چونسٹھ ہو گئی ہے۔
ایران کی وزارت صحت کی ترجمان کا کہنا ہے کہ اب تک تین لاکھ چار ہزار دو سو چھتیس مریض کورونا کو شکست دینے میں کامیاب رہے ہیں اور اسپتالوں سے ڈسچارج ہو کر اپنے گھروں کو واپس جا چکے ہیں۔
دنیا بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد دو کروڑ چھبیس لاکھ پانچ ہزار سے زائد ہو گئی ہے جن میں سے تقریبا سات لاکھ نوے ہزار مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں اور کم از کم ایک کروڑ ترپن لاکھ بیس ہزار مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔