۲۱ اگست کو ایران میں کورونا کی صورتحال
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i371298-۲۱_اگست_کو_ایران_میں_کورونا_کی_صورتحال
ترجمان وزارت صحت کے مطابق ایران میں تین لاکھ چھے ہزار سے زائد مریض کورونا وائرس سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Aug ۲۱, ۲۰۲۰ ۱۳:۳۶ Asia/Tehran
  • ۲۱ اگست کو ایران میں کورونا کی صورتحال

ترجمان وزارت صحت کے مطابق ایران میں تین لاکھ چھے ہزار سے زائد مریض کورونا وائرس سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے جمعے کے روز کورونا کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دو ہزار دو سو چھے نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا جن میں سے ایک ہزار اکہتر مریضوں کو اسپتالوں میں ایڈمیٹ اور باقی کو ابتدائی معالجے اور ضروری ہدایات کے بعد گھروں کو واپس بھیج دیا گیا۔
سیما سادات لاری نے کہا کہ ایران میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد تین لاکھ چون ہزارسات سو چونسٹھ تک پہنچ گئی ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایک سو بارہ مریض اپنی جان کی بازی ہار گئے جبکہ مرنے والوں کی مجموعی تعداد بیس ہزار تین سو چھیہتر ہو گئی ہے۔
ایران کی وزارت صحت کی ترجمان کا کہنا ہے کہ اب تک تین لاکھ پانچ ہزار آٹھ سو چھیاسٹھ مریض کورونا کو شکست دینے میں کامیاب رہے ہیں اور اسپتالوں سے ڈسچارج کئے جا چکے ہیں۔