ایران میں سوخو بمبار طیاروں کی اوور ہالنگ کا آغاز
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i371346-ایران_میں_سوخو_بمبار_طیاروں_کی_اوور_ہالنگ_کا_آغاز
ایران کے نوجوان ماہرین کی ایک ٹیم نے سوخو چوبیس قسم کے طیاروں کی مکمل اوور ہالنگ میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۲۲, ۲۰۲۰ ۱۲:۵۲ Asia/Tehran
  • ایران میں سوخو بمبار طیاروں کی اوور ہالنگ کا آغاز

ایران کے نوجوان ماہرین کی ایک ٹیم نے سوخو چوبیس قسم کے طیاروں کی مکمل اوور ہالنگ میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔

سوخو ۲۴ قسم کے طیاروں کی اوور ہالنگ کا کام جنوبی ایران میں واقع شہید دوران ایئر بیس میں انجام دیا جا رہا ہے۔ ایران کے نوجوان ماہرین کی ایک ٹیم نے پابندیوں کے باوجود دیسی ٹیکنالوجی سے کام لیتے ہوئے، سوخو ۲۵ طیاروں کے پرزہ جات، الیکٹرانک آلات اور حربی نظام کو مکمل طور پر اپ گریڈ کر لیا ہے۔

ہمارے دفاعی امور کے نامہ نگار کے مطابق اوورہالنگ شدہ پہلا سوخو ۲۴ بمبار طیارہ، لازمی آزمائش اور تجربے کے بعد فضائیہ کے حوالے کر دیا گیا۔

اس سے پہلے شہید دوران ایئر بیس کے نوجوان ماہرین کے ذریعے مکمل اوور ہال کیے جانے والے دو ٹرانسپورٹ اور ایک فائٹر جیٹ، بری فوج کی ایوی ایشن ونگ کے حوالے کیے جا چکے ہیں۔